آيت اللہ سبحانی : مختلف صوبہ جات میں قرآنی مراكز قائم كیے جائیں

IQNA

آيت اللہ سبحانی : مختلف صوبہ جات میں قرآنی مراكز قائم كیے جائیں

10:53 - May 13, 2007
خبر کا کوڈ: 1544711
قرآنی سرگرمياں گروپ : آيت اللہ سبحانی نے كہا ہے كہ صرف معلومات قرآن ٬تعليم و تربيت قرآن كی مشكل كو حل نہیں كر سكتی ہیں بلكہ مختلف صوبوں میں قرآنی كالج قائم كیے جائیں –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ايكنا كے شعبہ قم سے خصوصی گفتگو كرتے ہوۓ آيت ا للہ سبحانی نے كہا ہے كہ قرآن انسان كی فرشتوں پر برتری علم كو سمجھتا ہے –اور مسجد كے ساتھ ساتھ دنياوی تعليم كے لیے مدارس كا قائم ہونا اس بات كی دليل ہے كہ دونوں كے مابين بڑا گہرا ربط ہے –انہوں نے كہا كہ اسلام بھی دوسرے اقوام كے علم كو بشرطيكہ دينی و اسلامی مبانی سے نہ ٹكرا رہے ہوں قبول كرتا ہے –
استاد حوزہ علمیہ آيت اللہ سبحانی نے مزيد كہا كہ صرف معلومات قرآن حاصل كر لينا كافی نہیں ہے اور اس سے قرآنی تعليم و تربيت كا مسئلہ حل نہیں ہوتا بلكہ صوبائی سطح پر مختلف قرآنی مراكز اور كالج كھولے جائیں –
نظرات بینندگان
captcha