ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق یہ كتاب تين ابواب پر مشتمل ہے
پہلا باب مكہ مكرمہ ٬
دوسرا باب حج و عمرہ
تيسرا باب مدينہ منورہ كے عنوان سے ہے
پہلے باب میں شہر مكہ كی اہميت پر بحث و تحقيق كے ساتھ مسجد الحرام اور كعبہ كے فضائل و مناقب پر روشنی ڈالی گئی ہے –
دوسرے باب میں اعمال حج كو بيان كيا گيا ہے اور اس كے وجوب حج ٬حكمت حج ٬فضيلت حج ٬ثواب حج پر روشنی ڈالی گئی ہے –
تيسرے باب میں مدينہ منورہ كے فضائل ٬مدينہ منورہ كے خصوصيات پر روشنی ڈالی گئی ہے –