ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اليكٹرانك میڈيا كے ايك ركن نے كہا كہ ہم اس قسم كے اقدامات كے لیے سر توڑ كوشش كریں گے اور ہماری كوشس ہوگی كہ ايران قرآنی مفاہيم كو عام كرنے كے لیے دنياۓ اسلام كا آئیڈيل قرار پاۓ –
انہوں نے كہا كہ دنيا میں قرآنی مفاہيم كو عام كرنے اور قرآن میں تحريفات اور اباطيل كے روكنے كے لیے ايك مستحكم اور مضبوط ڈيجیٹل سسٹم كی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں ايران كی طرف سے ٹھوس اقدامات كیے جائیں گے تاكہ تمام دنيا كے مسلمانوں كو قرآنی حاكميت اور تفاسير اور روايات سے ہر قسم كے شبہات كو دور كيا جا سكے -