ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق نسيج سائٹ نے لكھا ہے كہ قومی بينك كويت كے سربراہ شيخ سالم عبد العزيز نے كہا كہ كويت میں سرمایہ كاری اور اداروں كی بنيادی سرگرميوں كے لیے ضروری ہے كہ ان اسلامی چيكوں سے استفادہ كے لیے خاص فضا فراہم كی جاۓ-
انہوں نے كہا كہ كويت كا قومی بينك اس سلسلے میں ملك كے اسٹاك ايكسچينج اور دوسرے مالياتی اداروں سے مل كر اسلامی بينك كی سرگرمياں اور ان میں سرمایہ كاری پر زور دے گا -