ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اس مدرسہ كے پرنسپل حجة الاسلام و المسلمين اقبالی نے كہا كہ اس محفل میں ان افراد كی قدر دانی كی گئی جو تعليم قرآن اور حفظ و قرائت میں سر گرم عمل رہے ہیں انہوں نے كہا كہ اس پروگرام میں بين الاقوامی قاری فروغی موسوی اور مولودی دی خوانی گروپ بقیہ اللہ نے اپنے پروگرام پيش كیے –
حجة الاسلام والمسلمين اقبالی نے كہا كہ اس مدرسہ میں ہر روز شام كے وقت قرائت قرآن كا باقاعدہ پروگرام ہوتا ہے اور اس سال حفظ قرآن كا پروگرام شروع كيا گيا جس میں ۱۵ افراد ماہر اساتذہ كی سر پرستی میں مصروف عمل ہیں –
انہوں نے كہا كہ اس دور میں طلاب علوم دين كے لیے ضروری ہے كہ وہ علوم قرآنی كی تعليم حاصل كریں –چونكہ قرآن ہی انسان كی ہدايت كا اصلی محور ہے –
126811