ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حجة الاسلام والمسلمين سيد علی مسعود پور جو اس كتاب كے مٶلف ہیں انہوں نے كہا كہ اس كتاب میں سياست پر ايك نۓ انداز سے نگاہ كی گئی ہے اور اسے قرآنی آيات سے آخذ كيا گيا ہے اس میں چند بنيادی موضوعات پر بحث كی گئی ہے جن میں قومی وحدت ٬معاشرتی اقتدار ٬تبادلہ خيال وغير ہ شامل ہیں –
انہوں نے مزيد لكھا ہے كہ اس كتاب كے بنيادی نكات كو ۸۰ عناوين پر تقسيم كيا گيا ہے جن میں سے ۷۱ پر قلم اٹھايا جا چكا ہے اور باقی عناوين پر كام جاری ہے جو عنقريب اختتام پذير ہو جاۓ گا – یہ كتاب ۷۳۰ صفحات پر مشتمل ہے جسے دو جلدوں میں شائع كيا جا رہا ہے –