علماۓ الازھر نے خواتين كو قضاوت كی اجازت دے دی

IQNA

علماۓ الازھر نے خواتين كو قضاوت كی اجازت دے دی

12:59 - June 03, 2007
خبر کا کوڈ: 1550948
بين الاقوامی گروپ : مصر كی الازھر يونيورسٹی كے زير نظر مطالعات اسلامی كونسل نے اپنی ماہانہ نشست میں بعض موضوعات میں خواتين كی قضاوت كو جائز قرار ديا ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق محيط سائٹ سے نقل كيا ہے كہ اس نشست میں مذاھب اربعہ كے علماء شريك تھے – جنہوں نے خواتين كو بعض موضوعات جيسے مالكيت اور پرسنل لا میں قضاوت كی اجازت دے دی ہے –
اس نشست میں قتل ٬قصاص ٬حدود ٬وغيرہ میں خواتين كو قضاوت كرنے سے منع كيا گيا ہے –
یہ نشست الازھر يونيورسٹی كے وائس چانسلر كی صدارت میں منعقد كی گئی –
129634
نظرات بینندگان
captcha