ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بلاگ گروپ نے معصومہ كونين حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا كی حديث نقل كرتے ہوۓ لكھا كہ بی بی دو عالم نے فرمايا كہ ہم اہلبيت پيغمبر علیہم السلام خالق اور مخلوق كے درميان وسيلہ اور خداۓ كے برگزيدہ بندے ہیں ہم پروردگار كے واضح اور روشن دلائل ہیں –ہم انہی پيغمبروں كے وارث ہیں –﴿شرح ابن ابی الحديد ج۱٦ ص۲۱۱﴾
اسی بلاگ گروپ نے مزيد اپنے مضمون میں لكھا ہے كہ معصومہ دو عالم نے فرمايا كہ تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو لوگوں كے ساتھ نرمی اور مہربانی كے ساتھ برتاٶ كرے-
اور تم میں زيادہ با فضيلت وہ انسان ہے جو اپنی زوجہ سے مہربانی كے ساتھ پيش آۓ اور اس كی لغزشوں سے در گذر كرے-
اور جو بھی اپنی خالص عبادت كو خدا كی بارگاہ میں انجام دے گا پروردگار عالم بہترين مصلحت اور تقدير كو اس كے لیے لكھ دے گا-
130722