امام زمانہ زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشريف كی خصوصی زندگی كا اسلوب

IQNA

امام زمانہ زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشريف كی خصوصی زندگی كا اسلوب

10:14 - June 07, 2007
خبر کا کوڈ: 1551721
بلاگ گروپ : امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشريف كی خصوصی زندگی كا طريقہ پيغمبر اسلام اور ائمہ علیھم السلام كی زندگی جيسا ہوگا –وہ اپنی حكومت كے دور میں ظالموں اور مستكبروں جيسی زندگی نہیں بسر كریں گے – امام ان محلوں میں سكونت پذير نہیں ہوں گے جو آسمان سے آنكھیں ملا رہے ہوں آپ كا لباس اور كھانا عوام جيسا ہو گا –



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بلاگ گروپ نے اپنے اس مضمون میں مستضعفين كے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كے برتاٶ كے سلسلہ میں لكھا ہے كہ پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمايا امام مہدی كی حكومت كے دور میں جب كوئی حاجت مند آپ كے پاس آكر اپنی مشكلات بيان كرے گا تو حضرت اسے بغير گنے اتنا عطا كریں گے جتنا وہ اٹھا سكتا ہو -
بلاگر مزيد لكھتا ہے كہ امام علی علیہ السلام نے فرمايا پيغمبر خدا ٬زمين پر بیٹھ كر كھانا تناول فرماتے تھے اور خود اپنی نعلين كی مرمت اور لباس پر پيوند لگاتے تھے مولاۓ كائنات نے اپنی حكومت كے زمانے میں فرمايا ٬تمہارا امام ٬حكومت ركھنے كے باوجود دو پرانے لباس اور روٹی كے دو ٹكڑوں پر گذارار كر رہا ہے –
پيغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امير المٶمنين كا یہ عمل تمام لوگوں كے لیے نمونہ عمل ہونا چاہیے-
130762
نظرات بینندگان
captcha