ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق I I N A نے كہا ہے كہ شہر سن دنی میں كئی ہزار مسلمان آباد ہیں اور اس شہر كی اكثريت دين اسلام كی پيرو كار ہے -٦ سال سے اس مسجد كی تعمير كے لیے حكومت سے مذاكرات ہو رہے تھے –
سن دنی كی بلدیہ نے تين سال قبل اس زمين كی فروخت كے لیے رضا مندی كا اظہار كيا تھا –
اس زمين كی قيمت ٦٦۵۰۰ يورو لگائی گئی تھی جسے وہاں كے مسلمانوں نے ۲۰۰۴ ء میں ادا كر ديا تھا - اس مسجد كا مينار ۲۴ میٹر اونچا بنايا جاۓ گا اور اس مسجد كے ہال میں ۲۵۰۰ نمازيوں كی گنجائش ہوگی –اس مسجد كے ساتھ ساتھ ملحق پارك ٬سٹو ر٬تجارتی سنٹر ٬لائبريری وغيرہ بھی تعمير كیے جائیں گے