نيو يارك میں قرآنی تعليم پر مشتمل تفريحی پروگرام

IQNA

نيو يارك میں قرآنی تعليم پر مشتمل تفريحی پروگرام

10:56 - June 25, 2007
خبر کا کوڈ: 1556762
بين الاقوامی گروپ : امسال موسم گرما كی تعطيلات میں نيو يارك كے اسلامك سنٹر نے قرآنی تعليم كا پروگرام بنايا ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ٹايمز يونين اخبار نے لكھا ہے كہ یہ تفريحی پروگرام چھ ہفتوں پر مشتمل ہو گا جسے النور مدرسہ منعقد كر رہا ہے جس میں حفظ قرآن اور ناظرہ قرآن كی كلاسیں منعقد ہوں گی –
اس كورس اور تفريحی پروگرام كی سربراہ فاطمہ بداوی نے اس پروگرام كو النور مدرسہ میں منعقد كرنے كا عندیہ ديا ہے – انہوں نے كہا كہ امريكی مسلمان بچے چونكہ عربی زبان سے نا واقف ہوتے ہیں لہذا ہم نے ا س قرآنی تعليم كا تجربہ كار اساتذہ كی زير نگرانی اہتمام كيا ہے –
136286
نظرات بینندگان
captcha