ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) شعبہ خوزستان كی رپورٹ كے مطابق قرآنی سر گرميوں میں متحرك محمد عباس زادہ نے ايكنا سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ قرآن كے احكامات پر عمل سے دعائیں مستجاب ہوتی ہیں اور زرق و روزی میں بركت اور عمر طولانی ہوتی ہے ، اور ا س كا م كے لئے خدا سے توفيق كوطلب كرنا چاہئے اور گناہوں اور معصيت سے بچنے كی ضرورت ہے۔
انھوں نے كہا كہ تعليم كے حوالے سے تشكيل دی گئی كلاسیں، ائمہ طاہرين (ع)سے توسل اور قرآن كی تفسير میں تدبر اور احاديث كی طرف رجوع یہ سب قرآن فہمی میں موثر عوامل ہیں ۔
۱۳۷۹۷۳