قم كی قرآنی اكیڈمی ٫٫ ثقافت اسلام ٬٬ كی جانب سے آٹھویں دورے كی كلاسوں كا آغاز

IQNA

10:25 - July 02, 2007
خبر کا کوڈ: 1558721

قم كی قرآنی اكیڈمی ٫٫ ثقافت اسلام ٬٬ كی جانب سے آٹھویں دورے كی كلاسوں كا آغاز

قرآنی سرگرمياں گروپ : موسم گرما كی تعطيلات میں قرآنی اكیڈمی ٫٫ ثقافت اسلام ٬٬ كے آٹھویں دورے كی كلاسوں كا آغاز ہو گيا ہے –


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قرآنی اكیڈمی ثقافت اسلام كے سربراہ نے كہا كہ آٹھویں دورے میں ۲۷۰ طلباء نے شركت كی ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ اس دورے میں ناظرہ ٬ تجويد ٬ حفظ ٬ مفاہيم ٬ احكام كی تدريس كی جاۓ گی –
قرآنی اكیڈمی كے مدير نے مزيد كہا كہ اس دورے كی مدت دو ماہ ہے جس میں خواتين و حضرات كے لیے عليحدہ عليحدہ كلاسیں ركھی گئی ہیں –
قابل ذكر ہے كہ یہ قرآنی اكیڈمی ثقافت اسلام قم كے پسماندہ علاقہ نيروگاہ میں اپنی كاركردگی انجام دے رہے ہے اور اس كے اخراجات بھی عوام برداشت كرتے ہیں –
138680

نظرات بینندگان
captcha