صوبہ فارس میں طلباء كا بين الصوبائی قرآنی مقابلہ

IQNA

صوبہ فارس میں طلباء كا بين الصوبائی قرآنی مقابلہ

10:47 - July 02, 2007
خبر کا کوڈ: 1558746
قرآنی سرگرمياں گروپ : صوبہ فارس كے دارالحكومت شيراز میں طلباء كے بين الصوبائی قرآنی مقابلے منعقد كیے جائیں گے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق محكمہ تعليم كے اعلی افسر اور ماہر قرآنی سيد عبد الرسول ذاكری نے ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ طلباء كے ۲۸ ویں قرآنی مقابلے حفظ قرآن ٬ قرائت ٬ مفاہيم قرآن پر منعقد كیے جا رہے ہیں جن میں ۳۰۰۰ طلباء شركت كریں گے -
یہ قرآنی مقابلے صوبہ كے پانچ بڑے شہروں اقليد ٬ بيرم ٬ ماھور٬ ميلاتی اور شيراز میں منعقد ہوں گے-
ان مقابلوں میں صوبے كی تمام اہم سركاری اور غير سركاری شخصيات كو بھی شركت كی دعوت دی گئی ہے - ان مقابلوں كی افتتاحیہ تقريب اور اختتامیہ تقريب میں ملك كے نامور قراء تلاوت قرآن سے سامعين كے قلوب كو منور كریں گے-
137348

نظرات بینندگان
captcha