وہابيت سڈنی میں تين ہزار مسلم جوانوں كو شكار كرنا چاہتی ہے

IQNA

وہابيت سڈنی میں تين ہزار مسلم جوانوں كو شكار كرنا چاہتی ہے

10:03 - July 03, 2007
خبر کا کوڈ: 1559045
بين الاقوامی گروپ : سڈنی كے تين ہزار مسلم جوانوں كو وہابی مبلغين كے جال میں پھنسنے كا خطرہ پايا جاتا ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے رویٹر نيوز سے نقل كيا ہے كہ ايك آسٹريلين محقق كے سروے كے مطابق اس وقت سڈنی كے دو لاكھ مسلمانوں میں تين ہزار مسلم جوان شدت پسند وہابی مبلغين كے جال میں گرفتار ہو سكتے ہیں – آسٹريلين محقق جناب مصطفی كار اعلی نے مزيد كہا كہ آسٹريليا كی كل آبادی ۲۱ ملين افراد پر مشتمل ہے جن میں تين لاكھ چاليس ہزار مسلمان ہیں – مذكورہ مسلمانوں كی تعداد كو مد نظر ركھتے ہوۓ تين ہزار افراد كا شدت پسند وہابی گروپ سے ملحق ہونا خطرے سے خالی نہیں ہے –
انہوں نے كہا كہ آسٹريليا كے جوان وہابيت كے سامنے بہت خاضع نظر آتے ہیں لہذا یہ بھی امكان پايا جاتا ہے كہ وہ ان كے فوجی گروہ میں شامل ہو جائیں –
139033
نظرات بینندگان
captcha