ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ايران شہر میں ادارہ تبليغات اسلامی كے زير اہتمام دارالقرآن كے سربراہ خدا بخش نے ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ اس كونسل میں قرآنيات كے ماہر افراد شريك ہیں اور ان كی آراء اور افكار سے قرآن كا تعليمی نصاب مرتب كيا جاۓ گا – ان قرآنی ماہرين سے اجلاس كرنا ہمارے اھداف میں شامل ہے تاكہ ان كی آراء سے استفادہ كرتے ہوۓ ايران شہر كے علاقے میں قرآن كی ترويج میں مدد مل سكے –
138839