سياحتی قوانين میں اسلام كی دوسرے اديان پر سبقت

IQNA

سياحتی قوانين میں اسلام كی دوسرے اديان پر سبقت

11:04 - July 10, 2007
خبر کا کوڈ: 1561376
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب میں اسلامی محققين نے اپنی نئی تحقيقات میں یہ ثابت كيا ہے كہ سياحت اور ٹورزم میں اسلام دوسرے اديان كی نسبت آگے رہا ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سعودی اخبار عكاظ نے لكھا ہے كہ اسلام میں سياحت كی حوصلہ افزائی كی گئی ہے اور دين اسلام نے مسلم اور غير مسلم سب كو ہی اجازت دی ہے كہ وہ سياحتی مقامات كا ديدار كریں –
رپورٹ كے مطابق ۱۴ صدياں پہلے اسلام نے اسلامی ممالك سے باہر كے لوگوں كی خاطر ايك سنٹر قائم كيا تھا جس میں مسلم اور غير مسلم سياحوں كو مساوی حقوق حاصل تھے –
قرآنی آيات میں بھی رزق حلال كے حصول ٬ علمی و دينی سياحت پر بہت زور ديا گيا ہے –
نظرات بینندگان
captcha