ميرانشاہ : سيكورٹی فورسز كے قافلے پر خود كش حملہ ،24 شہيد ،29 زخمی

IQNA

ميرانشاہ : سيكورٹی فورسز كے قافلے پر خود كش حملہ ،24 شہيد ،29 زخمی

13:06 - July 15, 2007
خبر کا کوڈ: 1562784
ميرانشاہ میں سيكورٹی فورسز كے قافلے پرخودكش حملے میں 24جوان شہيد اور 29زخمی ہو گئے،فوجی ترجمان بتايا كہ حملہ دن گيارہ بجكر بيس منٹ پر ہوا ، دو گاڑيوں كو شديد نقصان پہنچا،تحقيقات شروع كر دی گئی ہیں.




ميرانشاہ میں سيكورٹی فورسز كے قافلے پرخودكش حملے میں 24جوان شہيد اور 29زخمی ہو گئے،فوجی ترجمان بتايا كہ حملہ دن گيارہ بجكر بيس منٹ پر ہوا ، دو گاڑيوں كو شديد نقصان پہنچا،تحقيقات شروع كر دی گئی ہیں،صدر اوروزير اعظم نے حملے كی مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ دہشت گرد عناصر كا پوری قوت سے خاتمہ كردينگے،دوسری جانب بنوں میں سيكورٹی فورسز كے قافلے پر بم حملے میں چار اہلكار زخمی ہو گئے جبكہ سيكورٹی فورسز نے پشاور میں كار سے خطرناك دھماكا خيز موادتحويل میں ليكر تباہی پھيلانے كا بڑا منصوبہ ناكام بنا ديا، چكدرہ میں نامعلوم افراد نے مالاكنڈ يونيورسٹی پر راكٹ حملہ كيا،تفصيلات كے مطابق ميرانشاہ كے قريب سكيورٹی فورسز كے قافلے پر خودكش كار بم حملے میں 24اہلكار شہيد اور 29 زخمی ہوگئے۔زخميوں كو سی ايم ايچ منتقل كر ديا گيا۔ آئی ايس پی آر كے ڈائريكٹر جنرل ميجر جنرل وحيد ارشد نے بتايا كہ سكيورٹی اہلكاروں كا قافلہ رزمك سے بنوں جارہا تھا كہ دازنرائی كے مقام پر خودكش حملہ آور نے اپنی كار قافلے سے ٹكرا دی جس كے نتيجے میں قافلے میں شامل 2 فوجی گاڑياں تباہ ہوگئیں۔ آئی ايس پی آر كے مطابق حملے میں فرنٹيئر كور كے 24 جوان شہيد جبكہ 29 زخمی ہوئے جن میں 6 فوجی جوان بھی شامل ہیں۔ 13 زخمی جوانوں كو سی ايم ايچ بنوں، 10كو سی ايم ايچ پشاور اور 3كو سی ايم ايچ راولپنڈی منتقل كرديا گيا ہے۔خودكش كار بم حملہ دن گيارہ بج كر بيس منٹ پر ہوا تھا۔ سيكورٹی فورسز نے واقعہ كی تحقيقات شروع كردی ہیں۔ ميجر جنرل وحيد ارشدنے بتايا كہ واقعہ كے بعد علاقے میں سيكورٹی سخت كردی گئی ہے۔ واقعہ لال مسجد آپريشن كا ردعمل ہوسكتا ہے۔ فوجی ہيلی كاپٹروں نے علاقے میں پروازیں شروع كردیں۔ دریں اثناء صدر جنرل پرويز مشرف اوروزيراعظم شوكت عزيز نے ميران شاہ كے قريب رزمك روڈ پر سكيورٹی فورسز كے قافلے پر خودكش حملے كی سخت مذمت كرتے ہوئے واقعہ میں قيمتی جانوں كے ضياع پر گہرے رنج وغم اور افسوس كا اظہار كيا ہے۔ صدر اور وزيراعظم كو جب اس واقعہ كی اطلاع دی گئی تو انہوں نے اسے كھلی دہشت گردی قرار ديتے ہوئے اس كی شديد مذمت كی اور كہا كہ انتہا پسند اور دہشت گرد عناصر ملك كا امن تباہ كرنا چاہتے ہیں مگر ہم پوری قوت سے ايسے عناصر كاخاتمہ كردیں گے۔ انہوں نے گورنر سرحد علی جان اوركزئی اور قانون نافذ كرنے والے اداروں كو ہدايات جاری كیں كہ وہ اس واقعہ كی تہہ تك پہنچیں اور فوری تحقيقات كی جائیں۔ انہوں نے زخميوں كو بہترين طبی سہوليات فراہم كرنے كی ہدايت كی۔ وزيراعظم نے كہا كہ سكيورٹی فورسز پر حملے ناقابل برداشت ہیں ہم قبائلی علاقوں كی ترقی كيلئے اربوں روپے خرچ كررہے ہیں مگر انتہا پسند عناصر اس ترقی كی راہ میں ركاوٹ ہیں اسلئے وہ دہشت گردی كے واقعات كروا كر اپنے مذموم مقاصد حاصل كرنا چاہتے ہیں مگرانہیں اس میں ناكامی ہوگی۔ بنوں ايئر پورٹ كے قريب سيكورٹی فورسز كے قافلے پر ريموٹ كنٹرول بم حملے سے چار سيكورٹی اہلكار زخمی ہوگئے ، جبكہ چكدرہ میں واقع مالاكنڈ يونيورسٹی پر نامعلوم افراد كی جانب سے راكٹ حملہ كياگيا جس سے بجلی كی سپلائی منقطع ہوگئی۔ ايك راكٹ كو پوليس نے برآمد كركے ناكارہ بنا ديا ہے۔ 45 مشتبہ افراد كو حراست میں لے لياگيا ۔ مزيد برآں پشاور كے مصروف ترين علاقے صدر میں تباہی كا بڑا منصوبہ ناكام بنادياگيا۔ ايك شادی ہال كی عمارت كے نيچے پاركنگ میں كھڑی سفيد رنگ كی گاڑی میں اچانك آگ بھڑك اٹھی۔ اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل سكواڈ كی ٹيم موقع پر پہنچ گئی ۔ میڈيا رپورٹس كے مطابق گاڑی كی پچھلی سیٹوں سے خطرناك دھماكا خيز مواد برآمد ہوا ہے بم ڈسپوزل اسكواڈ كے ڈائريكٹر كرنل عمران ضياء نے بتايا كہ گاڑی میں دو ٹينك شكن بارودی سرنگیں ٹائم ڈيوائس كے ساتھ نصب كی گئی تھیں جنہیں بروقت ناكارہ بنا ديا گيا انتظامیہ نے فوری طور پر قريبی علاقے كو خالی كراليا۔ ادھر تحصيل مٹہ كے علاقے بيج بنٹر میں سڑك كنارے نصب بم دھماكے سے پھٹ گيا جس سے سڑك كا آدھا حصہ تباہ ہوگيا تاہم كوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
نظرات بینندگان
captcha