قم میں ٫٫ قرآن میں خاندان كی اہميت ٬٬ پر علمی نشست كا انعقاد

IQNA

10:27 - July 23, 2007
خبر کا کوڈ: 1565222

قم میں ٫٫ قرآن میں خاندان كی اہميت ٬٬ پر علمی نشست كا انعقاد

اعزازی خبر نگار : ٫٫ قرآن میں خاندان كی اہميت ٬٬ نامی علمی نشست مسجد اہل البيت قم میں منعقد كی جاۓ گی –


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ اس نشست كے كنونير نے كہا كہ خاندان كا استحكام اور گھريلو زندگی میں محبت و ايثار كا جذبہ بہت ضروری ہے اور خاندان كی سربراہی گويا ايك چھوٹے سے ملك كی سربراہی كرنا ہے جسے انتہائی تدبير اور حكمت عملی سے چلانے كی ضرورت ہے انہوں نے گھر كے تمام افراد كے مابين جذبہ محبت پر زور ديا اور كہا كہ یہ امور رعب اور دباؤ سے حاصل نہیں ہوتے بلكہ محبت اور شفقت سے گھريلو ماحول كو امن كا گہوارہ بنا يا جا سكتا ہے اور اس سے اولاد پر بہت ہی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ليكن اگر گھر كا ماحول اس كے بر عكس ہو گا تو اس طرح سے اولاد پر بھی اس كے برے اثرات ظاہر ہوں گے-
146073
نظرات بینندگان
captcha