ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق برطانوی اسلامك سنٹر كی ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ ہسپانوی پوليس كے سربراہ نے كہا ہے كہ ماڈریڈ میں بم دھماكوں كے بعد القاعدہ كی طرف سے مزيد حملوں كے خطرے كے پيش نظر پوليس نے مساجد اور مسلمانوں كے مقدس مقامات كو زير نظر ركھا ہوا ہے –
انہوں نے كہا كہ اسپين نے بہت عرصے سے دھشت گردی كے خلاف كاروائی كا آغاز كيا ہے اور اب بھی وہ جاری ہے اور دھشت گردی كے خلاف اسپيشل فورس میں ايك ہزار كی نفری كا اضافہ كر ديا گيا –
147473