بھبان میں قرآنی تحريك كا اجراء

IQNA

بھبان میں قرآنی تحريك كا اجراء

11:38 - July 31, 2007
خبر کا کوڈ: 1567522
قرآنی سرگرمياں گروپ : قرآنی كلچر كمیٹی جوانوں میں قرآنی تعليمات كو عام كرنے كے لیے ۱۵ تير ماہ سے بہبھان كی مساجد میں قرآنی كلاسوں كا اہتمام كيا گيا ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بہبھان كے تبليغاتی ادارہ كے سرہراہ بيژن روستا زادہ نے ايكنا سے خصوصی گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ قرآن مجيد كی اس تحريك میں ۱۸ كلاسیں ہوں گی جو كہ روخوانی ٬ رواں خوانی اور قرائت وغيرہ پر مشتمل ہوں گی – انہوں نے كہا كہ ان كلاسوں میں ۱۰۰۰ افراد بغير كسی قيد و شرط كے شركت كر رہے ہیں –
ادارہ كے سربراہ نے كہا كہ ہر كلاس ۲۲ دروس پر مشتمل ہوگی اور آخر میں امتحان ليا جاۓ گا – اور ممتاز افراد كو اسناد دی جاۓ گی –
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ كام بعض مبلغين جو كہ اس علاقہ میں كام كر رہے ہیں ان كے تعاون سے انجام پا رہا ہے –
148932
نظرات بینندگان
captcha