ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی نامہ نگار نے صوبہ ھر مزگان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے تعلقات عامہ سے نقل كيا ہے كہ اس مقابلے میں نوجوانوں نے بھر پور شركت كی ٬ اور شركاء میں سے جنہوں نے ۱۸ سوالوں كے جوابات دیے ان میں سے چھ افراد كو قرعہ كے ذريعہ منتخب كيا گيا اور پھر انہیں قيمتی انعامات سے نوازا گيا –
موصولہ رپورٹ كے مطابق ادارہ تبليغات اسلامی پارسيان كے سربراہ نے كہا كہ چونكہ نہج البلاغہ قرآن مجيد كے بعد انسانی ہدايت كی كليدی كتاب ہے لہذا اس كے مفاہيم سے لوگوں كو آشنا كرنے كے لیے اس مقابلے كا انعقاد كيا گيا تھا –
149717