فلسطينی مفتی كی شدت پسند یہوديوں كے مساجد پر حملوں كی مذمت

IQNA

فلسطينی مفتی كی شدت پسند یہوديوں كے مساجد پر حملوں كی مذمت

10:56 - August 12, 2007
خبر کا کوڈ: 1570960
بين الاقوامی گروپ : فلسطين كے مفتی اور مسجد الاقصی كے خطيب شيخ ٫٫ محمد حسين ٬٬ نے ايك خطاب میں شدت پسند یہوديوں كی طرف سے مساجد پر حملوں كی مذمت كی ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے قطر كے خبر رساں ادارے كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ محمد حسين نے كہا كہ مساجد كی بے حرمتی اور حملے تمام آسمانی اديان كی نظر میں قبيح اور قابل مذمت ہیں انہوں نے اسرائيلی حكومت سے مطالبہ كيا كہ ان حملوں میں ملوث افراد كو گرفتار كيا جاۓ –
انہوں نے بين الاقوامی اداروں سے مطالبہ كيا كہ وہ ان حملوں كو ركوانے اور مساجد كو دوبارہ كھولنے كے لیے اقدامات كریں –
قابل ذكر ہے كہ اسرائيل كے سخت گير یہوديوں نے مسلمانوں كی مساجد پر حملے كرنے كا سلسہ شروع كر ركھا ہے اور ۷ اگست ۲۰۰۷ ء كو انہوں نے شہر الخليل میں واقع مسجد ٫٫ الكيال ٬٬ كو آگ لگا دی تھی –
152809

نظرات بینندگان
captcha