۲۵ رجب المرجب : امام موسی كاظم علیہ السلام كی شھادت كا دن

IQNA

۲۵ رجب المرجب : امام موسی كاظم علیہ السلام كی شھادت كا دن

11:20 - August 12, 2007
خبر کا کوڈ: 1570977
فكر و نظر گروپ : ۱۲۴۵ سال پہلے اسی دن كو مسلمانوں كے ساتویں پيشوا امام موسی بن جعفر علیہ السلام كو عباسی خليفہ ھارون الرشيد كے حكم سے شھيد كيا گيا –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حضرت امام موسی بن جعفر علیہ السلام كہ جو كاظم ٬ باب الحوائج اور عبد صالح كے القاب سے معروف ہیں ٬ اتوار كے دن ۷ صفر ۱۲۸ ھجری قمری كو مكہ اور مدينہ كے درميان ٫٫ ابواء ٬٬ نامی دیہات میں پيدا ہوۓ –
حضرت امام صادق علیہ السلام كی زندگی میں كچھ لوگوں كا نظریہ تھا كہ آپ كے فرزند اسماعيل امام ہوں گے ليكن اسماعيل كا اپنے باپ كی زندگی میں ہی انتقال ہو گيا اور كسی نے ان كی موت كا يقين نہیں كيا اور ان كو حضرت امام صادق علیہ السلام كی وفات كے بعد امام ماننے لگے اور یہیں سے اسماعيلہ فرقہ وجود میں آيا –
اور حضرت امام صادق علیہ السلام كی وفات كے بعد آپ كے سب سے بڑے بیٹے كا نام عبد اللہ تھا اور بعض ان كو عبد اللہ افطح كہتے تھے ان كا مقام امام صادق علیہ السلام كے دوسرے بیٹوں جيسا نہیں تھا اور ٫٫ ارشاد ٬٬ میں شيخ مفيد كے بقول وہ اپنے باپ كے عقائد كے مخالفت تھا چونكہ سب سے بڑا بیٹا تھا اس لیے امامت كا دعوی كر ديا –كچھ لوگوں نے ان كی پيروی كی ان كے پيروكاروں كو فطحیہ كہا جانے لگا -
امام موسی كاظم علیہ السلام كا ايك اور بھائی كہ جس كا نام اسحاق تھا وہ تقوی میں معروف تھے انہوں نے اپنے بھائی كی امامت كو قبول كيا اور اپنے باپ سے امام موسی كاظم كے بارے میں روايت بھی نقل كی جس میں حضرت كی امامت كی تصريح كی گئی تھی -
نظرات بینندگان
captcha