ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ايجنسی محيط سے رپورٹ دی ہے كہ الجزائر كے اوقاف و مذھبی امور كے وزير بو عبد اللہ غلام اللہ نے كہا ہے كہ ان مقابلوں كا مقصد خوايتن میں حفظ قرآن كريم كا شوق پيدا كرنا ہے –
انہوں نے وضاحت كی كہ الجزائر قرآن كے بين الاقوامی مقابلوں كے انعقاد اور حفظ قرآن كے اہتمام كے سلسلہ میں دنيا میں ايك خاص مقام ركھتا ہے –
بو عبد اللہ نے الجزائری خواتين كی حفظ قرآن كريم میں دلچسپی كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ الجزائر میں قرآنی معلمات كے پاس تدريس كا وسيع تجربہ ہے اور وہ قرآنی تعليم كے سلسلے میں بہت محنت كر رہی ہیں –
153348