ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اس كانفرنس میں شيعہ سنی علماء كردستان كی مذھبی شخصيات اور عراق كے مختلف قبائل كے راہنماوں نے شركت كی –
اس كانفرنس میں آيت اللہ سيد اسماعيل الصدر جو كہ اس كانفرنس كے كنوينر بھی تھے انہوں نے افتتاحی تقرير میں دينی علماء اور قبائل كے بزرگ افراد سے درخواست كی كہ وہ عراق كی قومی وحدت و يكجہتی كے لیے اپنا كردار ادا كریں انہوں نے كہا كہ آج كا عراق مختلف جماعتوں اور مذھبی تنظيموں میں بٹ چكا ہے اس موقع پر سب كو اپنی قومی اور دينی ذمہ داريوں كو ادا كرنا چاہیے –
153491