ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكناء كی رپورٹ كے مطابق حجت الاسلام صالح نے ٹيلی فون پر گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ مبعث پيغمبر اسلامۖ كی مناسبت سے اس كتاب كا چينی زبان میں ترجمہ كيا گيا ہے ۔یہ كتاب ١٠٠ صفحات پر مشتمل ہے ۔
اس كتاب كی اہميت اس لیے ہے كہ سيرة پيغمبرۖ پر لكھی جانے والی كتابوں كے بر عكس كہ جس میں تاريخی اعتبار سے بحث كی جاتی ہے یہ كتاب جديد طرز پر لكھی گئی ہے اور اميد ہے كہ یہ كتاب تمام مذاہب كے ماننے والوں میں پسند كی جائے گی۔