مالی میں قرآن كی تعليم حاصل كرنے والوں كےلئے قرآن سنٹرز كی شديد كمی

IQNA

مالی میں قرآن كی تعليم حاصل كرنے والوں كےلئے قرآن سنٹرز كی شديد كمی

12:07 - August 23, 2007
خبر کا کوڈ: 1574518
بين الاقوامی گروپ: مالی میں دينی مدارس اور قرآنی سنٹرز كی كمی كی وجه سے وهاں پر قرآن كريم كی تعليم حاصل كرنے كے خواهش مند حضرات سخت مشكلات كا شكار هیں



ملائيشيا میں منعقده قرآن كريم كے بين الاقوامی مقابلوں میں شريك ﴿مالی﴾ كا نماينده عثمان ٹونكارا نے قرآنی خبر رساں ايجنسی سے گفتگو كرتے هوئے كها كه همارے ملك میں فقط فرانيسی زبان سيكھنے پر زور ديا جاتا هے اور عربی زبان كی كوئی اهميت نهیں هے۔اس كے نتيجے میں قرآن كی تعليم بھی متأثر هو رهی هے
جبكه مالی میں دينی مدارس اور قرآنی سنٹرز بھی نهیں هیں۔جناب ٹونكارا نے﴿مالی﴾میں قرآنی سرگرميوں كی طرف اشاره كرتے هوئے كها كه مالی میں قومی سطح پر قرائت اور تفسير كے مقابلے هوتے رهتے هیں اور قرائت اور تفسير قرآن كريم كے ان مقابلوں میں ٬میں نے پهلی پوزيشن حاصل كر ركھی هے

۱۵۷۲۸۲
نظرات بینندگان
captcha