ايران كے شھر مرند میں قرآنی شبينہ محفل كا انعقاد

IQNA

ايران كے شھر مرند میں قرآنی شبينہ محفل كا انعقاد

10:16 - September 15, 2007
خبر کا کوڈ: 1581595
قرآنی سرگرمياں گروپ: ماہ مبارك رمضان میں قرآنی محفل كی تقريب منعقد كی جائے گی



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ادارہ تبليغات اسلامی مرند كے سربراہ جناب﴿صياد﴾نے كھاكہ ماہ رمضان كے دوسرے عشرے میں قرآنی شبينہ محفل كا انعقاد كيا جائے گا جس میں شھر كےممتاز حفاظ اور قاريان قرآن شركت كریں گے۔

انھوں نے مزيد كھا كہ اس محفل میں حجة الاسلام نعمت زادہ،امام جمعہ مرند فضائل ماہ مبارك رمضان بيان كریں گے،اور پھر حفاظ اور قاريان قرآن آيات الٰھی كی تلاوت سے محفل كو منور كریں گے۔

قابل ذكر ھے كہ یہ شبينہ محفل جامع مسجد مرند میں منعقد كی جائے گی۔

۱۶۵۴۵۲





نظرات بینندگان
captcha