فكر ونظر گروپ: مشكين شھر كے امام جمعہ جناب حجت الاسلام والمسلمين ﴿احمد محسن زادہ﴾نے چھل حديث كے عنوان سے ماہ مبارك رمضان پر ايك كتاب لكھی ھے ھم نے ماہ مبارك رمضان كی آمد كی مناسبت سے ان میں سے چند كا انتخاب كيا ھے۔
﴿1﴾ رسول اكرم﴿ص﴾نے فرمايا كہ ماہ مبارك تمام مھينوں كا سردار اور ليلة القدر تمام راتوں كی سردار ھے
﴿2﴾ رسول اكرم﴿ص﴾فرماتے ھیں كہ جو كوئی رمضان میں روزے ركھے اور حرام كاموں اور بھتان سے اجتناب كرے خدا اس سے خوش ھوتا ھے اور اس پر بھشت كو واجب كر ديتا ھے
﴿3﴾ امام باقر﴿ع﴾فرماتے ھیں كہ ماہ مبارك رمضان كو دوسرے مھينوں كی نسبت اسطرح برتری حاصل ھے جسطرح رسول اكرم﴿ص﴾كو تمام انبياء﴿ع﴾پر برتری حاصل ھے۔