ھالينڈی وزير اعظم نے اپنے ملك كے مسلم باشندوں كی حمايت كی

IQNA

ھالينڈی وزير اعظم نے اپنے ملك كے مسلم باشندوں كی حمايت كی

10:43 - September 24, 2007
خبر کا کوڈ: 1585018
بين الاقوامی گروپ: ھالينڈی وزير اعظم نے اپنی كابينہ كے اراكين اور مختلف سياسی پارٹيوں كو خطاب كرتے ھوئے ھالينڈ كے مسلمانوں كی حمايت كی



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے سعودی عرب كے اخبار الوطن سے نقل كيا ھے كہ وزير اعظم نے مسلمانوں كی حمايت كرتے ھوئے كھا كہ مسلم اقليت معاشرے میں مختلف اديان كے مابين صلح وآشتی برقرار كرنے كی كوششیں كر رھی ھے

انھوں نے مزيد كھا كہ ھالينڈی عھدے داروں كو چاہئے كہ ملك میں مسلمانوں كو سياسی اور اقتصادی ميدان میں كام كرنے كےلئے بہتر مواقع فراھم كریں۔

وزير اعظم نے كھا كہ عصر حاضر میں ھالينڈ كے مسلمانوں كا یہاں كے یھوديوں اور عيسائيوں سے كوئی اختلاف نھیں ھے اور ھالينڈی معاشرے كو چاہيئے كہ وہ اسلامی عقائد اور مسلمانوں كا احترام كریں

انھوں نے مزيد كھا كہ معاشرے میں مسلمانوں كا وجود ھالينڈ كےلئے خطرناك نھیں ھے بلكہ سب سے بڑا خطرہ جو اس وقت ملك كو درپيش ھے وہ مسلمانوں كو معاشرہ سے عليحدہ كرنا ھے۔

۱۶۹۷۲۰

نظرات بینندگان
captcha