ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے سعودی عرب نيوز ايجنسی سے نقل كيا ھے كہ يونسكو كی رپورٹ كے مطابق ماہ مبارك رمضان كے بعد يونيسكو يورپی يونين اور تركی كی ايك كمپنی كے تعاون سے حرمين عسكريين﴿ع﴾كی تعميرنو كا آغاز كيا جائے گا
موصولہ رپورٹ كے مطابق اس تعميرنو میں ۱۶ملين ڈالر خرچ ھونگے جن میں سے ۸ملين ڈالر يورپی يونين،۵ ملين ڈالر يونيسكو اور تين ملين ڈالر عرافی حكومت كی طرف سے ديئے جائیں گے
قابل ذكر ھے كہ سامرہ میں واقع حرمين عسكريين﴿ع﴾كو ايك مرتبہ فروری ۲۰۰۶ اور دوسری مرتبہ جون ۲۰۰۷ میں دھشت گردوں نے منھدم كر ديا تھا پھلا حملہ سے سونے كے گنبد كو شديد نقصان پہنچا تھا اور دوسرا حملہ میں ميناروں كو نشانہ بنايا گيا تھا۔
۱۷۳۰۸۳