آية اللہ مكارم شيرازی: معاشرے میں يتيموں پر مزيد توجہ دی جائے

IQNA

آية اللہ مكارم شيرازی: معاشرے میں يتيموں پر مزيد توجہ دی جائے

11:47 - October 04, 2007
خبر کا کوڈ: 1588339
قرآنی سرگرمياں گروپ: آية اللہ مكارم شيرازی نے حرم مطھر حضرت فاطمہ معصومہ﴿س﴾میں درس تفسير ديتے ھوئے كہا كہ معاشرے میں يتيموں پر زيادہ توجہ كی جائے اور ان كے ساتھ بہترين برتاؤ كيا جائے


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾شعبہ قم: آية اللہ مكارم شيرازی نے كہا كہ پروردگار عالم نے اپنے پيغمبر﴿ص﴾سے فرمايا كہ اپنے يتيمی كے دور كو ياد كریں اور يتيموں كے ساتھ ويسا ھی سلوك كریں جيسے بچپن میں انكے ساتھ كيا جا رھا تھا۔

انھوں نے سورہ انفال كی آيت نمبر۴۱ كی طرف اشارہ كرتے ھوئے كہا كہ خمس مصرف كا ايك مقام يتيم بچے ھیں۔

مرجع تقليد نے دنيا اسلام میں يتيموں كی اھميت پر زور كو ايك انسانی مسئلہ قرار ديتے ھوئے كہا كہ اگر مسلمان يتيموں كی امداد نہ كریں گے تو معاشرے كو بہت سی مشكلات كا سامنا كرنا پڑے گا۔

۱۷۳۷۲۹

نظرات بینندگان
captcha