ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے سعودی عرب كی نيوز ايجنسی سے نقل كيا ھے كہ مساجد میں موجود علماء غير مسلم افراد كے سامنے دين اسلام كا تعارف كرواتے ھیں اور پھر اسلام كے بارے میں ھونے والے سوالات كے جوابات پيش كرتے ھیں
اس پروگرام میں مختلف نشستیں بھی منعقد ھوئیں جن میں سے بعض كے عناوين تھے۔ اسلام شناسی،مسلمانوں كا زندگی گزارنے كا طريقہ،اسلام اور صلح ومحبت،مسلمان كی ظلم اور دھشتگردی سے نفرت وغيرہ۔ ۔ ۔ ۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق مسلمانوں كی جانب سے جرمنی باشندوں كو افطار كےلئے بھی دعوت دی جاتی ھے
قابل ذكر ھے كہ ۳ملين مسلمان جرمنی میں زندگی بشر كر رھے ھیں جن میں سے اكثر تركی كے مہاجرين ھیں۔
۱۷۴۶۴۰