ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾كی رپورٹ كے مطابق چين كے مسلمان نشين علاقوں میں مسلمان مرد اپنے سروں پر سفيد ٹوپياں اپنے اور مسلمان عورتیں مكمل اسلامی حجاب كے ساتھ صبح سويرے نماز عيد فطر كی ادائيگی كےلئے اپنے گھروں سے نكلتی ھیں اور مساجد كا رخ كرتی ھیں چين كے بيشتر علاقوں میں نماز عيد سے پھلے مسلمان تلاوت قرآن كريم كرتے ھیں اور پيغمبر اكرم﴿ص﴾كی شان میں مل كر قصيدے پڑھتے ھیں۔
۱۷۷۳۱۷