ايران كے شھر﴿نكا﴾میں قرآنی كلاسوں كا انعقاد

IQNA

ايران كے شھر﴿نكا﴾میں قرآنی كلاسوں كا انعقاد

11:22 - October 17, 2007
خبر کا کوڈ: 1592292
قرآنی سرگرمياں گروپ: ۴سال سے ليكر چھ سال تك كی عمر كے بچوں كےلئے جامعة القرآن شھر نكا میں حفظ قرآن كی كلاسیں منعقد كی گئی ھیں




جامعة القرآن كے سربراہ نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾سے گفتگو كرتے ھوئے كہا كہ بچوں كےلئے یہ كلاسیں چار ماہ تك جاری رھیں گی جن میں انھیں اشارہ اور تصوير كے ساتھ قرآن حفظ كرايا جائے گا

انھوں نے مزيد كہا كہ جامعة القرآن میں دو اور قرآنی كلاسوں كا سلسلہ جاری ھے جس میں ۱۳۰ افراد قرآنی تعليم حاصل كر رھے ھیں

جناب حسينی نے كہا كہ قرآنی معارف كو فروغ دينے كےلئے یہ كلاسیں تعطيلی ايام كے علاوہ روزانہ منعقد كی جاتی ھیں۔

۱۷۸۴۲۲
نظرات بینندگان
captcha