انھدام جنت البقيع ناقابل فراموش سانحہ

IQNA

انھدام جنت البقيع ناقابل فراموش سانحہ

10:50 - October 21, 2007
خبر کا کوڈ: 1593468
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے ظالم وھابيوں كی طرف سے مدينہ منورہ میں انھدام جنت البقيع كا حادثہ اتنا عظيم تھا كہ جس كے ۸۴ سال گزر جانے كے بعد بھی شيعہ وسنی كے دل داغدار ھیں



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾:شدت پسند وھابيوں نے ۸شوال ۱۳۴۴ھجری قمری كو اپنے گھٹيا اور احمقانہ اقدام كے ذريعہ جنت البقيع میں ائمہ معصومين﴿ع﴾كی قبور كو منھدم كر ديا

صديوں سے یہ طريقہ رائج ھے كہ مسلمان فريضہ حج كو ادا كرنے كے بعد مدينہ جاتے ھیں تاكہ قبر پيغمبر﴿ص﴾اور ان كی بیٹی صديقہ طاھرہ حضرت فاطمہ﴿س﴾ اور اھلبيت﴿ع﴾ كے قبروں كی زيارت كریں

جنت البقيع میں امام حسن﴿ع﴾امام زين العابدين﴿ع﴾امام محمد باقر﴿ع﴾اور امام جعفر صادق﴿ع﴾كی قبروں كے ساتھ دس ھزار صحابہ مدفون ھیں جن كی قبور كی زيارت كےلئے مسلمان ھميشہ مشتاق رھے ھیں

ليكن ۸شوال ۱۳۴۴ ھجری قمری میں سعودی عرب كے شدت پسند وھابيوں نے مدينہ منورہ پر قبضہ كر ليا اور تين دن كے اندر ائمہ معصومين﴿ع﴾كے مقدس روضوں كو منھدم كرديا

جناب علامہ جعفر سبحانی اپنی كتاب ﴿الوھابية فی الميزان﴾ میں تحرير كرتے ھیں كہ مدينہ منورہ میں ۱۵ وھابی علماء نے ائمہ معصومين﴿ع﴾كے روضوں كے انھدام كا فتوٰی ديا اور اس فتوے كی پورے حجاز میں اشاعت كی گئی اور اسی سال ۸شوال كو ان مقدس مقامات كےقيمتی اموال كو لوٹ كر روضوں كو منھدم كر ديا گيا۔

۱۷۹۷۹۵




نظرات بینندگان
captcha