الجزائر میں مناسك حج كی كلاسوں كا انعقاد

IQNA

الجزائر میں مناسك حج كی كلاسوں كا انعقاد

10:24 - October 24, 2007
خبر کا کوڈ: 1594648
بين الاقوامی گروپ : الجزائر كے وزير اوقاف و مذھبی امور ٫٫ بو عبد اللہ غلام اللہ ٬ نے بتايا كہ الجزائر میں حجاج كرام كے لیے مناسك حج كی كلاسیں منعقد كی جائیں گی ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے الجزاير كی خبر رساں ايجنس كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جناب غلام اللہ نے كہا كہ مناسك حج كی یہ كلاسیں آئندہ چند روز میں الجزائر كے تمام شھروں میں شروع ہو جائیں گی ۔
انہوں نے وضاحت كی كہ حجاج كرام كے علاوہ حج كمیٹی كے سربراھان اور انتظامیہ بھی ان كلاسوں میں شركت كریں گے ۔
الجزائر كے وزير اوقاف و مذھبی امور نے مناسك حج كی ان كلاسوں كے انعقاد كا مقصد حجاج كرام كو مناسك حج سے آگاہ كرنا بتايا تاكہ حجاج كرام معرفت كے ساتھ مناسك حج انجام دے سكیں ۔
180993
نظرات بینندگان
captcha