شہر ری میں ٫٫حضرت عبد العظيم حسنی ٬٬ كی وفات ( ١٥/شوال۲۵۲ ھ ق)

IQNA

شہر ری میں ٫٫حضرت عبد العظيم حسنی ٬٬ كی وفات ( ١٥/شوال۲۵۲ ھ ق)

13:04 - October 27, 2007
خبر کا کوڈ: 1595490
حضرت عبد العظيم بن عبد اللہ كا نسب پانچ پشتوں سے امام حسن مجتبی ۜ تك پہنچتا ہے –
حضرت عبد العظيم بن عبد اللہ كا نسب پانچ پشتوں سے امام حسن مجتبی ۜ تك پہنچتا ہے –یہ عظيم محدث ،عالم ،زاہد اور عابد انسان امام جواد اور امام ھادی علیہما السلام كے اصحاب میں سے تھے-كہا جاتا ہے كہ ان كی ولادت تقريبا سنہ ۱۷۳ ھ ق میں ہوئی –عباسی دور كے مشكل حالات اور علويوں كے ساتھ ان كی سخت دشمنی نے عبد العظيم كو ہجرت پر مجبور كرديا اور ری نامی شہر كی طرف روانہ ہوۓ اور پھر وہاں ہی سكونت اختيار كرلی-آخر كار اس حسنی خاندان كے چشم و چراغ اور زاہد و پرہيز گار انسان نے ۱۵ شوال سنہ ۲۵۲ ھ ق ۷۹ سال كی عمر میں ٫٫ری ٬٬ میں وفات پائی-بعض مورخين ان كو شہيد جانتے ہیں –ری میں حضرت عبدالعظيم كا مرقد مطہر عاشقان اھل بيت كی زيارت گاہ ہے-
نظرات بینندگان
captcha