كويت : بينك ملازمين كے لیے حفظ قرآن كا مقابلہ

IQNA

كويت : بينك ملازمين كے لیے حفظ قرآن كا مقابلہ

13:10 - October 28, 2007
خبر کا کوڈ: 1595872
بين الاقوامی گروپ : پورے ملك كے بينك ملازمين كے لیے ۱۵ شوال المكرم سے حفظ قرآن كے مقابلہ كا آغاز كيا گيا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے كويتی اخبار الوطن كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ قرآنی مقابلہ منعقد كرنے والی كمیٹی كے سكریٹری ٫٫ عادل بوناشی ٬٬ نے اس خبر كا اعلان كرتے ہوۓ كہا كہ یہ قرآنی مقابلہ تين مراحل میں منعقد كيا جاۓ گا پہلا مرحلہ سورہ اعراف ، دوسرا مرحلہ سورہ مومنون اور تيسرا مرحلہ ۲۷ ویں پارے كے حفظ پر مشتمل ہو گا ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مقابلے كے انعقاد كا مقصد بينك ملازمين كے درميان حفظ اور تلاوت قرآن مجيد كو فروغ دينا ہے ۔
عادل بوناشی نے كہا كہ مقابلے كے اختتام پر منتخب افراد كو بينك كی طرف سے قيمتی انعامات سے نوازا جاۓ گا ۔
182530
نظرات بینندگان
captcha