ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق آل افريقہ ان مقابلوں میں نائيجريا كے مسلمان طلباء نے بھر پور شركت كی ان مقابلوں میں سركاری اسكول روبوچی نے ۲۲ نمبر حاصل كر كے پہلی پوزيشن حاصل كی گو اگ والادا نامی سكول دوسرے نمبر پر جبكہ صوبہ آباجی كا ايك اسكول تيسرے نمبر پر رہا ۔
انہوں نے ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد طلباء میں قرآنی كی طرف شديد رجحان كو قرار ديا ۔
اس تقريب میں نائيجريا كی انجمن ندای اسلام كے سربراہ عبد السلام نے خطاب كيا اور كہا كہ یہ قرآنی مقابلے مسلمان طلباء و طالبات میں قرائت قرآن كا رجحان پيدا كرنے كے لیے بہترين موقع ہے ۔
186905