ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ايكنا ﴾﴾ نے ڈيلی گلف كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شھر منامہ میں مسجد ابو بكر صديق ، والفتح المھزاء شھر محرق میں مسجد عيسی بن آل خليفہ شھر عيسی میں مسجد عبد اللہ بن عباس اور شھر بابر میں مسجد ياتم میں گذشتہ روز نماز جمعہ كے خطبے اردو زبان میں دیۓ گۓ جبكہ شھر محرق میں مسجد عثمان بن عفوان اور شھر عدلیہ میں مسجد عدلیہ میں ملائشيائی زبان میں جمعہ كا خطبہ ديا گيا ۔
اسی طرح شھر منامہ كی مسجد الفاروق میں تامل اور انگريزی زبان میں جمعہ كا خطبہ ديا گيا ۔
جبكہ شھر سار كی مسجد سار میں بنگالی زبان میں جمعہ كا خطبہ ديا گيا
190639