ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے سعودی عرب كی بين الاقوامی خبر رساں ايجنسی I I N A كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اسپين كے آثار قديمہ كے ماہرين ٫٫ آنتو نيو بانچو ٬٬ نے بتايا كہ یہ مسجد ۲۵ میٹر لمبی اور ۱۸ میٹر چوڑی تھی ۔
ياد رہے كہ الزھراء شہر اسپين میں قرطبہ كے نزديك ايك تاريخی اور اسلامی شہر ہے عبد الرحمن سوم نے ۹۳۶ ميلادی میں بہت خوبصورت معماری كے ساتھ اس شہر كی بنياد ركھی تھی اور اس شہر كو اپنا دارالحكومت قرار ديا تھا ۔
191479