ھالينڈ میں امام رضا علیہ السلام كے ميلاد كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

IQNA

ھالينڈ میں امام رضا علیہ السلام كے ميلاد كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

13:25 - November 22, 2007
خبر کا کوڈ: 1604294
بين الاقوامی گروپ : آسمان امامت كے آٹھویں اختر تابناك كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے ۲۴ نومبر ۲۰۰۷ ء كو ھالينڈ كے شہر ٫٫ den hag ٬٬ میں ايك جشن منعقد كيا جاۓ گا اس جشن كا اہتمام ھالينڈ كی اسلامی ثقافتی انجمن نے كيا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے عراق كی شيعہ خبر رساں ايجنسی ٫٫ جعفری نيوز ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جشن كی اس تقريب میں جس میں امام رضا علیہ السلام كے پيروكار شركت كریں گے امام رضا علیہ السلام كی سيرت پر تقرير ہو گی ۔
اس كے علاوہ ھالينڈ كی مساجد اور امام بارگاہوں میں اسلامی انجمنوں كی طرف سے امام رضا علیہ السلام كی ولادت كی مناسبت سے جشن منعقد كۓ جائیں گے ۔
192620
نظرات بینندگان
captcha