مسلمانوں كے آٹھویں امام ،حضرت امام رضا علیہ السلام كی ولادت باسعادت ( 11ذيقعده ۱۴۸ ھ ق)

IQNA

مسلمانوں كے آٹھویں امام ،حضرت امام رضا علیہ السلام كی ولادت باسعادت ( 11ذيقعده ۱۴۸ ھ ق)

14:17 - November 22, 2007
خبر کا کوڈ: 1604302
حضرت امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام مدينہ منورہ میں پيدا ہوۓ –آپ كی كنيت ابو الحسن اور القاب رضا ،صابر ،رضی اور وفی ہیں -آپ كی والدہ گرامی كا نام نامی تكتم ،نجمہ ،طاہرہ ہے –امام رضا علیہ السلام كے دور میں ،ھارون الرشيد ،محمد امين اور عبد اللہ مامون عباسی خلفاء تھے
حضرت امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام مدينہ منورہ میں پيدا ہوۓ –آپ كی كنيت ابو الحسن اور القاب رضا ،صابر ،رضی اور وفی ہیں -آپ كی والدہ گرامی كا نام نامی تكتم ،نجمہ ،طاہرہ ہے –امام رضا علیہ السلام كے دور میں ،ھارون الرشيد ،محمد امين اور عبد اللہ مامون عباسی خلفاء تھے –حضرت امام محمد تقیۜ آپ كے اكلوتے بیٹے ہیں –امام رضا ۜ زندگی كے آواخر میں ،مامون عباسی كی درخواست پر مرو گۓ اور خليفہ كے اصرار پر ولی عہدی كو قبول كيا-ولی عہدی كو پيش كركے مامون ايك طرف امام پر كڑی نظر ركھنا چاہتا تھا اور دوسری طرف اپنے آپ كو اہل بيت ۜ كا پيروكار اور محب ظاہر كر كے مقبوليت حاصل كرنا چاہتا تھا-ليكن آخر كار خود مامون (لع) نے امام ۜ كو شہيد كرديا
مناسب آيات اور روايات:
ابراہيم بن عباس كہتے ہیں :امام رضاۜ پوشيدہ اور مخفی بہت نيكی كرتے اور صدقہ ديتے تھے –(بحار الانوار ،ج۴۹ ،ص۹۱)
معروف كرخی :امام رضا ۜ حمام میں داخل ہوۓ ،ايك شخص نے آپ سے كہا: ٫٫اے شخص ميری پیٹھ پر صابن لگاٶ ٬٬ امام ۜ نے صابن لگانا شروع كيا-كچھ لوگوں نے امام ۜ كو پہچان ليا (پھر وہ شخص بھی پہچان گيا)اور اس نے معذرت طلب كی ،امام ۜ نے اس كو تسلی دی اور اس كی پشت پر صابن لگا ديا –(مناقب آل ابی طالب ،ج۳ ص۴۷۱)
اقوال زرين :
امام رضا نے فرمايا :جو شخض بھی خدا سے توفيق طلب كرے ليكن كوشش نہ كرۓ ،اس نے اپنا مذاق اڑايا ہے (ميزان الحكمۃ ،ح۲۷۹۰)
امام رضا ۜ نے فرمايا:خبردار خواہشات نفس كی پيروی نہ كرنا كيونكہ اس میں تباہی پوشيدہ ہے (مشكاۃ الانوار ،ص۴۵۵ٌ
امام رضا ۜ نے فرمايا :بہترين مال وہ ہے جس میں عزت و آبرو محفوظ رہے(بحار الانوار ،ج۷۸ ،ص۳۵۲)
امام رضا ۜ نے فرمايا:جو شخص ايك مسلمان فقير سے ملاقات كرے اور اسے دولتمندوں ،جيسا سلام نہ كرے تو قيامت كے دن ايسی حالت میں وہ خدا سے ملاقات كرے گا كہ خدا اس پر غضبناك ہے-(عيون اخبار الرضا علیہ السلام ،ج۲ ص۵۲)
امام رضا ۜ نے فرمايا:امين تم سے خيانت نہیں كرتا بلكہ تم نے خاﺋن كو امين سمجھا ہے –(بحار الانوار ،ج۷۸ ،ص۳۳۵)
امام رضا ۜ نے فرمايا: مقابلے میں آنے والے دوگروہوں میں سے فتح و كامرانی اس گروہ كے ساتھ ہے جس میں معاف كرنے كا جذبہ زيادہ ہے –(بحار الانوار ،ج۷۱ ،ص۴۵۲)
امام رضاۜ نے فرمايا:لوگ دو قسم كے ہیں:اپنی آرزو پر پہنچنے والے ليكن اس پر قناعت نہیں كرتے اور طلب كرنے والے ليكن نہیں پہنچ پاتے-(بحار الانوار ،ج۷۸ ،ص۲۵۳)

نظرات بینندگان
captcha