ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ روز جناب غلام علی حداد عادل نے قرآنی خواتين كی تقسيم انعامات كی ايك تقريب میں خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ میں خوش قسمت ہوں كہ قرآنی علوم سے وابستہ خواتين كے درميان موجود ہوں ، ايرانی خواتين كی قرآنی علوم میں دلچسپی ہمارے لیے قابل فخر بات ہے ۔
انہوں نے كہا كہ ايران میں قرآنی سرگرمياں انقلاب اسلامی ايران كی بركتوں كی وجہ سے ہے ۔ جناب حداد عادل نے كہا كہ قرآنی لہجہ خواتين اور مردوں كے لیے ايك جيسا ہے اور خدا سے واسطہ كے لیے جنس مھم نہیں ہے اور قرآن نے عورت كو بہت مقام ديا ہے
193003