ايرانی فيلسوف ،اديب اور شاعر٫٫ اوحد الدين انوری ابيوردی ٬٬ كی وفات (۱۳/ذيقعدہ ۵۸۱ ھ –ق)

IQNA

ايرانی فيلسوف ،اديب اور شاعر٫٫ اوحد الدين انوری ابيوردی ٬٬ كی وفات (۱۳/ذيقعدہ ۵۸۱ ھ –ق)

10:01 - November 24, 2007
خبر کا کوڈ: 1604708
حجۃ الحق اوحد الدين محمد بن محمد انوری ابيوردی اپنے فصيح و بليغ غزليات اور قطعات كے لحاظ سے مشہور ہے اور شعر فارسی كے نامور شعراء میں شمار ہوتا ہے وہ ادبی اور عقلی علوم میں خاصا ماہر تھا اور رياضيات اور نجوم سے بھی آگاہی ركھتا تھا وہ كئی سال تك اس دور كے امرا اور حكمرانوں كا مداح رہا
حجۃ الحق اوحد الدين محمد بن محمد انوری ابيوردی اپنے فصيح و بليغ غزليات اور قطعات كے لحاظ سے مشہور ہے اور شعر فارسی كے نامور شعراء میں شمار ہوتا ہے وہ ادبی اور عقلی علوم میں خاصا ماہر تھا اور رياضيات اور نجوم سے بھی آگاہی ركھتا تھا وہ كئی سال تك اس دور كے امرا اور حكمرانوں كا مداح رہا –انوری مشكل اور دقيق معانی بيان كرنے میں بہت زيادہ ذوق اور مہارت ركھتا تھا- وہ اپنے شعر میں محاورہ كی زبان سے استفادہ كرتا تھا- انوری كی ايجاد كا طريقہ كلام كی تركيب میں سادگی اور عام فہم اور اس كے عربی لغت كے ساتھ مخلوط ہونے پر مشتمل تھا اور وہ اپنے اشعار میں علمی اصطلاحات ،دقيق مضامين ،تخيلات ،تشبیھات اور استعارات كو استعمال كرتا تھا –انوری نے نہ فقط قصيدہ بلكہ غزل میں بھی اپنی بہت زيادہ قدرت اور مہارت كا اظہار كيا ہے –انوری كی غزلیں ،لفظ كی سادگی اور معنی كی لطافت كے لحاظ سے ،سعدی سے پہلے كے دور كی بہترين فارسی غزلوں میں سے شمار ہوتی ہیں- اس كے مقطعات بھی سادہ اور روان ہونے كے لحاظ سے بے نظير ہیں-
نظرات بینندگان
captcha