ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق I I N A نےلكھا ہے كہ اديان كے درميان گفتگو كا سلسلہ ۱۹۵۴ ء میں شروع ہوا اور اس كی ابتدا لوئی ماسنين نے فرانس كے شہر ٫٫ يويو مارشہ ٬٬ میں اسلام اور عيسائيت كے درميان نشست سے كی اور پھر تدريجا یہ سلسلہ بڑھتے ہوۓ تہذيبوں كےمابين گفتگو میں تبديل ہو گيا اس كے بعد ۱۹۶۲ سے ۱۹۶۵ میں كئی بار اس مسئلے كو شوائے دوم ویٹكن میں زير بحث لايا گيا ۔
اس سلسلے كے دينی راہنماٶں پر مشتمل پروگرام ۱۹۸۶ ء اور پھر ۱۹۹۳ میں مسلمان جوانوں نے ٫ رباط ٬٬ میں كيا اور پھر جان ہل دوم نے روم كے كنيسہ میں ۱۹۸۶ كو ايك پروگرام كيا اسی طرح یہ سلسلہ آگے بڑھتے ہوۓ ۲۰۰۵ ء میں مختلف مذھبی راہنماٶں كی رسمی ملاقات اور تبادلہ خيال ہوا۔