ابو ظہبی : مسجد شيخ زيد میں دنيا كا سب سے بڑا قالين بچھاديا گيا
اعزازی گروپ / جمشيد غضنفری : ايران كا بنايا ہوا دنيا كا سب سے بڑا قالين عرب امارات كے دارالحكومت ابو ظہبی كی شيخ زيد مسجد میں بچھايا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق ۹ ٹكڑوں پر مشتمل ۶ ہزار میٹر قالين امارات میں شيخ زيد مسجد میں بچھايا گيا یہ قالين ايرانی ہنر مندوں نے بنايا ہے ۔
ياد رہے كہ شيخ زيد مسجد كا عيد قربان كے دن نماز عيد كے ساتھ افتتاح كيا جاۓ گا ۔
194976