اديب اور شاعر ٫٫ابو علی قيروانی ٬٬ كی وفات ( ۲۰/ذيقعدہ ۴۵۶ ھ –ق)

IQNA

اديب اور شاعر ٫٫ابو علی قيروانی ٬٬ كی وفات ( ۲۰/ذيقعدہ ۴۵۶ ھ –ق)

12:21 - December 01, 2007
خبر کا کوڈ: 1607163
اديب اور شاعر ابو علی قيروانی مراكشی سنہ ۳۹۰ ھ –ق كو مراكش میں پيدا ہوا-اس نے بچپن میں ہی شعر ،ادب اور اپنے دور كے رايج علوم كی تعليم حاصل كرنا شروع كردی
اديب اور شاعر ابو علی قيروانی مراكشی سنہ ۳۹۰ ھ –ق كو مراكش میں پيدا ہوا-اس نے بچپن میں ہی شعر ،ادب اور اپنے دور كے رايج علوم كی تعليم حاصل كرنا شروع كردی –اس كے بعد وہ نامور دانشوروں كے دروس میں شركت كرنے كی خاطر اندلس اور شمالی افريقہ میں اسلامی تہذيب و تمدن كے اس دور كے مركز ،تيونس كے جنوب میں واقع ،قيروان میں گيا اور اس نے شعر اور ادب میں خاصی مہارت حاصل كی-معانی ،مدح ،وصف اور غزل پر مشتمل قيروانی كے اشعار ،اس كی ادبی اور معاشرتی زندگی كے مختلف مراحل كی عكاسی كرتے ہیں –اس نے ادبی تاليفات پر تنقيد اور اعتراض كرتے ہوۓ ايك جديد روش اختيار كی، یہ روش پہلے ديپاچہ اور وضاحت كی حد تك تھی ليكن اس كے بعد وہ ايك معتبر اور قابل توجہ مكتب اور مذھب كی صورت میں ظاہر ہوئی –قيروانی كی تاليفات خطی اور چاپ شدہ صورت میں ہمارے درميان موجود ہیں جن میں سے صنايع شعری اور قيروان كے شعراء كی پہچان كے بارے میں كتابوں كی طرف اشارہ كيا جاسكتا ہے –
وفات كے وقت ابو علی قيروانی كی عمر ۶۶ سال تھی-
نظرات بینندگان
captcha